انٹرنیشنل کرائسس گروپ (آئی سی جی) نے کہا ہے کہ نسلی مدھیشی اقلیتوں کو زیادہ نمائندگی کے مطالبہ کو پورا نہیں کرنے کی صورت میں نیپال ایک بار پھر سیاسی کشیدگی سے دوچار ہوسکتا ہے۔
حکومت نے آئی
سی جی کی اس رپورٹ کی نکتہ چینی کی ہے۔
خیال رہے کہ مدھشیوں نے زیادہ نمائندگی دینے کے اپنے مطالبے پر زور دینے کے لئے ستمبر سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا تھا جس میں پچاس سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ۔